ہریانہ حکومت نے ضلع سونی پت کے مرتھل میں جاٹ تحریک کے دوران کچھ خواتین
کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی آبروریزی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے تین
سینئر خاتون پولیس افسران کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور ان کے موبائیل نمبر
بھی جاری کئے گئے ہیں جن پر متاثرہ یا کوئی دیگر شخص اس واقعہ کے بارے میں
اطلاع دے سکتا ہے۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل یشپال سنگھل نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ
اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بادی النظر تحقیقات میں اگرچہ اس طرح کی کوئی
واقعہ ہونے کی
بات سامنے نہیں آئی ہے۔
انہوں نے کہا چونکہ واقعہ کی کسی سنگین جرم کی طرف اشارہ کرتا ہے ایسے میں
حکومت نے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس سلسلے میں اطلاعات اور ثبوت جمع کرنے
کے لئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس راج شری سنگھ کی صدارت میں تین رکنی کمیٹی
قائم کی ہے جس میں ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ بھارتی ڈباس اور سریندر کور رکن
ہیں جن کے بالترتیب موبائیل نمبر 9729995000 .8053883002 اور 9729990760
ہیں اور متاثرہ یا کوئی بھی مرتھل واقعہ کو لے کر ان نمبروں پر آڈیو ويڈيو
یا دیگر متعلقہ معلومات دے سکتا ہے۔